728 x 90

سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ کے زیر اہتمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ایک تربیتی سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز)کی ہدایات پر منعقد ہوئی۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی قیادت

سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ کے زیر اہتمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ایک تربیتی سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز)
کی ہدایات پر منعقد ہوئی۔

سیمینار میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی قیادت میں ریسکیو افسران، ریسکیو سکاؤٹس، طلباء و طالبات اور ریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ “حادثات کو سانحات میں بدلنے سے روکنے کے لیے ہمیں بنیادی سطح پر ہی احتیاطی اور تدارکی اقدامات کو مؤثر بنانا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ “بطور ذمہ دار شہری، اگر ہر فرد ریسکیو کی بنیادی تربیت حاصل کرے، بروقت تیاری کرے اور اپنا احساس ذمہ داری اجاگر کرے تو قیمتی انسانی جانوں اور ممکنہ مالی نقصان میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔”

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے آگاہی واک میں حصہ لیا، جس میں انہوں نے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے والے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ واک کے اختتام پر 8 اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے میں جاں بحق ہونے والے شہداء کی بلندیِ درجات کے لیے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دُعا کی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos