سرگودھا روڈ پر پکے والا کے قریب ایک خطرناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کراچی سے سرگودھا جانے والا 20 فٹ طویل کنٹینر اچانک سڑک سے نیچے اتر کر الٹ گیا۔ حادثے کی اطلاع ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر فائر وہیکل روانہ کی گئی۔ابتدائی معلومات کے
سرگودھا روڈ پر پکے والا کے قریب ایک خطرناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کراچی سے سرگودھا جانے والا 20 فٹ طویل کنٹینر اچانک سڑک سے نیچے اتر کر الٹ گیا۔ حادثے کی اطلاع ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر فائر وہیکل روانہ کی گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق کنٹینر میں تقریباً 10 ٹن وارنش لوڈ تھی، جو کہ ایک آتش گیر اور کیمیکل مواد تصور کی جاتی ہے۔ ایسے میں حادثے کے بعد کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 نے فوری رسپانس دیتے ہوئے فائر وہیکل موقع پر پہنچائی تاکہ کسی بھی آگ یا دھماکے کے خدشے کو بروقت روکا جا سکے۔
حادثہ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کا سبب نہیں بنا، تاہم بھاری کنٹینر کے الٹنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور سڑک پر کیمیکل مواد کے اخراج کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے علاقے کو کلیئر کیا اور ٹریفک بحال کروائی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کی غفلت یا گاڑی کا عدم توازن ہو سکتی ہے، تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ ریسکیو 1122 جھنگ کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *