اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے سے متعلق امریکہ کی جانب سے تیار کردہ ایک قرارداد پر رائے شماری ہوگی۔ یہ منصوبہ ایک بین الاقوامی استحکام فورس اور “بورڈ آف پیس” کہلانے والی ایک عبوری حکومت پر مشتمل ہے۔ اس تجویز کی حمایت کرنے والے ممالک میں سلامتی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے سے متعلق امریکہ کی جانب سے تیار کردہ ایک قرارداد پر رائے شماری ہوگی۔ یہ منصوبہ ایک بین الاقوامی استحکام فورس اور “بورڈ آف پیس” کہلانے والی ایک عبوری حکومت پر مشتمل ہے۔
اس تجویز کی حمایت کرنے والے ممالک میں سلامتی کونسل کے رکن پاکستان سمیت قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، انڈونیشیا، اردن اور ترکیہ شامل ہیں۔
اس سلسلے میں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان کامؤقف واضح اور غیر مبہم رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مستقل پالیسی یہ ہے کہ مسئلہ فلسطین کا ایک منصفانہ اور پائیدار حل بین الاقوامی قانونی حیثیت اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی بنیاد پر ہوجس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر مستقل، آزاد اور متصل فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *