728 x 90

سلطان محمد گولڈن کے نئے گنیز ورلڈ ریکارڈز، عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا

سلطان محمد گولڈن کے نئے گنیز ورلڈ ریکارڈز، عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا

پاکستان کے مایہ ناز ڈرائیور”سلطان محمد گولڈن” نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ سلطان محمد نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ سلطان محمد گولڈن نے 13 دسمبر 2025 کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ

پاکستان کے مایہ ناز ڈرائیور”سلطان محمد گولڈن” نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ سلطان محمد نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

سلطان محمد گولڈن نے 13 دسمبر 2025 کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو منفرد گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کیے، جن میں طویل ترین”ریورس کار جمپ”اور ریورس میں تیز ترین ایک میل ڈرائیونگ شامل ہیں۔ سلطان محمد نے ریورس ڈرائیونگ کے دونوں مشکل چیلنجز کامیابی سے مکمل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈکی جانب سے سلطان محمد گولڈن کی جانب سے فراہم کیے گئے تمام تکنیکی شواہد باضابطہ طور پر منظور کر لیے گئے ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ حکام کے مطابق ان عالمی ریکارڈز کے سرٹیفکیٹس 20 فروری 2026 تک موصول ہو جائیں گے۔

گنیز ریکارڈ سرٹیفکیٹس کی وصولی سلطان محمد گولڈن کی اس تاریخی کامیابی کو مزید مستحکم بنا دے گی، جو نہ صرف ان کی محنت اور مہارت کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

سلطان محمد گولڈن کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے عزم، حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی وقار کی ایک روشن مثال بن کر سامنے آئی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos