728 x 90

سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے، وزیرتوانائی

سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے، وزیرتوانائی

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ شفافیت اورمسابقت کوفروغ دینے کیلئے پاور ڈویژن کے بروقت اقدامات کی وجہ سے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں چالیس فیصد تک کمی آئی ہے جس سے سالانہ ایک سوپچاس ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار سمارٹ

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ شفافیت اورمسابقت کوفروغ دینے کیلئے پاور ڈویژن کے بروقت اقدامات کی وجہ سے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں چالیس فیصد تک کمی آئی ہے جس سے سالانہ ایک سوپچاس ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار سمارٹ میٹرز سے متعلق ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کے بعد کیا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ توانائی ڈویژن کی بہتر منصوبہ بندی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے قواعدو ضوابط میں مثبت تبدیلیوں سے بین الاقوامی کمپنیوں کی بھرپورشرکت کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مسلسل نگرانی اور سمارٹ میٹرز کیلئے واضح اورمسابقتی معیار متعارف کرانے سے بھی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سمارٹ میٹرز کی قیمتیں کم ہونے سے توانائی کے شعبے میں ڈیجٹیلائزیشن بڑھے گی اورقومی گرڈ کی کارکردگی مزیدبہتر ہوگی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos