728 x 90

سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ضلع کونسل ہال میں آگاہی کنونشن، فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کی ہدایت

سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ضلع کونسل ہال میں آگاہی کنونشن، فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کی ہدایت

جھنگ: محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال جھنگ میں سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی کنونشن منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر سلطان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خالد پرویز،

جھنگ: محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال جھنگ میں سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی کنونشن منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر سلطان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کنونشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خالد پرویز، ضلعی محکموں کے افسران، محکمہ زراعت کے افسران، زرعی ماہرین، نمبرداران، کاشتکاروں اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خالد پرویز نے شرکاء کو سموگ کے اسباب، فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ شرکاء کو حکومت پنجاب کی انسدادِ سموگ پالیسی، خصوصاً فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنانے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ کاشتکار فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کرتے ہوئے ماحول دوست زرعی طریقے اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ماحولیاتی تحفظ اور انسدادِ سموگ پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں کے تعاون سے اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے کے بجائے جدید اور ماحول دوست طریقوں سے تلف کرنے اور زرعی زمین کی زرخیزی برقرار رکھنے کے لیے کاشتکاروں میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جدید زرعی مشینری اور فصلوں کی باقیات کے بہتر انتظام کے لیے کیے جانے والے اقدامات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

کنونشن کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خالد پرویز اور زرعی ماہرین نے سموگ کی روک تھام، فصلوں کی باقیات کے مناسب انتظام، ماحول دوست زرعی طریقوں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی آگاہی دی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos