پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی آبی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے کینیڈا کے مستقل مشن اور اقوامِ متحدہ کی یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام گلوبل واٹر بینکرپسی
پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی آبی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے۔
یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے کینیڈا کے مستقل مشن اور اقوامِ متحدہ کی یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام گلوبل واٹر بینکرپسی پالیسی راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کے دوران کہی۔
انہوں نے بھارت کے اس فیصلے کو ایک ایسے ملک کا اقدام قرار دیا جو دانستہ طور پر پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے۔
عثمان جدون اپنے بیان میں زور دیا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے۔ یہ معاہدہ قانونی طور پر پوری طرح نافذ العمل ہے اور اس میں کسی قسم کی یکطرفہ معطلی یا ترمیم کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *