وزیرتوانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی پالیسی پرنظرثانی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سنو ایف ایم کے مذاکرے دی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کا اطلاق صرف نئے سولر سسٹمز پر ہوگا اور موجودہ سولر سسٹمز اس سے مستثنیٰ
وزیرتوانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی پالیسی پرنظرثانی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے سنو ایف ایم کے مذاکرے دی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کا اطلاق صرف نئے سولر سسٹمز پر ہوگا اور موجودہ سولر سسٹمز اس سے مستثنیٰ ہونگے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے جس کا مقصد ان کے قواعد وضوابط پر نظرثانی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد پاکستان کے مفادات کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے ان کنٹریکٹس کو برقرار رکھنا ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *