728 x 90

سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ کھولنے کا اعلان

سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ کھولنے کا اعلان

سویڈن نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ہفتے اسٹاک ہوم میں ہونے والی دو طرفہ سیاسی مشاورت کا نتیجہ ہے۔ ویزا سروسز کی بحالی، جو آج سے لاگو ہوگی، مختصر قیام کے لیے سویڈن جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرے

سویڈن نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔

یہ پیشرفت دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ہفتے اسٹاک ہوم میں ہونے والی دو طرفہ سیاسی مشاورت کا نتیجہ ہے۔

ویزا سروسز کی بحالی، جو آج سے لاگو ہوگی، مختصر قیام کے لیے سویڈن جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرے گی۔

پاکستانی شہری 90 دن تک سویڈن کے دوروں کے لیے پاکستان کے اندر سے شینگن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

پاکستان نے اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos