728 x 90

سپیشل برانچ کی نشاندہی پر مچھلی بازار جھنگ میں چھاپہ، غیر قانونی و غیر معیاری ادویات کا بڑا ذخیرہ برآمد

سپیشل برانچ کی نشاندہی پر مچھلی بازار جھنگ میں چھاپہ، غیر قانونی و غیر معیاری ادویات کا بڑا ذخیرہ برآمد

سپیشل برانچ جھنگ کی نشاندہی پر محکمہ صحت کی ٹیم نے تھانہ کوتوالی کی حدود مچھلی بازار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی ادویات کے معیار، قانونی حیثیت، میعاد اور انسانی استعمال کے لیے

سپیشل برانچ جھنگ کی نشاندہی پر محکمہ صحت کی ٹیم نے تھانہ کوتوالی کی حدود مچھلی بازار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی ادویات کے معیار، قانونی حیثیت، میعاد اور انسانی استعمال کے لیے موزونیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کی ڈرگ انسپکٹر عطیہ نواز بھی موقع پر پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے برآمد شدہ ادویات کا تفصیلی معائنہ کیا۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق برآمد شدہ ادویات کے نمونے اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال سمیت دیگر قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں۔تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ادویات کی قانونی حیثیت اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون و ضابطے کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات کی خرید و فروخت کی روک تھام اور شہریوں کو مضر صحت ادویات سے محفوظ رکھنا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos