وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے محکمانہ سروسز کی کارکردگی کے حوالہ سے ضلعی محکموں کے سربراہان سے میٹنگ کی جس میں محکمہ صحت، ایجوکیشن، زراعت، لائیو سٹاک، ماحولیات،میونسپل کمیٹی،ستھرا پنجاب،فلڈ بحالی سروے، پیرا فورس اور دیگر محکموں کو دیئے گئے ٹاسک اور اہداف کی پیش
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے محکمانہ سروسز کی کارکردگی کے حوالہ سے ضلعی محکموں کے سربراہان سے میٹنگ کی جس میں محکمہ صحت، ایجوکیشن، زراعت، لائیو سٹاک، ماحولیات،میونسپل کمیٹی،ستھرا پنجاب،فلڈ بحالی سروے، پیرا فورس اور دیگر محکموں کو دیئے گئے ٹاسک اور اہداف کی پیش رفت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے تمام ضلعی محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ محکمہ صحت کے افسران ہیلتھ مراکز کے روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کرکے رپورٹ مرتب کریں ،محکمہ لائیو سٹاک سیلاب زدہ علاقوں میں ویکسینیشن کا عمل جاری رکھیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ سروے کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ و سائن بورڈز فوری نصب کئے جائیں۔ آلودگی کا سبب بننے والے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاون کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے۔ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔انہوں نے میونسپل کمیٹیز و لوکل گورنمنٹ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے حوالے سے اقدامات کریں ، سٹریٹ لائٹس و مین ہولز کو کور کیا جائے، بینرز و فلیکسز ہٹائیں جائیں، ریڑھی بازاروں کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ ستھرا پنجاب کی ٹیمیں صفائی کی بہتری کے حوالے سے عملی اقدامات کریں جبکہ پیرا فورس عارضی تجاوزات کے خاتمے کےلئے فیلڈ میں متحرک رہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *