728 x 90

سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہم کے لئے جھنگ میں ” کلینک آن بوٹ” کا آغاز کردیا گیا

سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہم کے لئے جھنگ میں ” کلینک آن بوٹ” کا آغاز کردیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ” کلینک آن بوٹ”سیلاب متاثرین کیلئے اہم اقدام ہے ، کلینک آن بوٹ میڈیکل ٹیم کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرے گی۔ اس حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔محکمہ صحت کی ٹیمیں ” کلینک

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ” کلینک آن بوٹ”سیلاب متاثرین کیلئے اہم اقدام ہے ، کلینک آن بوٹ میڈیکل ٹیم کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرے گی۔ اس حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔محکمہ صحت کی ٹیمیں ” کلینک آن بوٹ” کے تحت دریا کے نشیبی اور دور دراز علاقوں میں مکینوں کے علاج معالجہ کیلئے متحرک ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی انتظامیہ،ریسکیو،پاک فوج کی ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ ہیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین کوکھانا فراہم کیا جار ہا ہے۔محکمہ زراعت کا سٹاف جانوروں کو چارہ کی فراہمی جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کا سٹاف جانوروں کی ویکسی نیشن بھی کر رہا ہے۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے دریا کے نشیبی علاقوں کا دورہ کرکے سیلاب متاثرین بچوں کیلئے قائم فیلڈ سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔فلڈ ریلیف کیمپ پر ادویات کی دستیابی و طبی سہولیات کی فراہمی سمیت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی چیک کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں دن رات فیلڈ میں متحرک ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos