کل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کیا، جس کے دوران سات بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ ان میں تین افغان شہری اور دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے بھارتی
کل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کیا، جس کے دوران سات بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ ان میں تین افغان شہری اور دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی دہشت گرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران جوانوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاکستان توقع کرتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔
مزید کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *