سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں آٹھ خوارج کو ہلاک کر دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کر کے چھ
سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں آٹھ خوارج کو ہلاک کر دیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کر کے چھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ضلع خیبر کی وادی ِ تیراہ کے عمومی علاقے میں ایک اور مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو کامیابی سے جہنم واصل کر دیا۔علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *