728 x 90

سی آئی اے اسٹاف کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 40 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

سی آئی اے اسٹاف کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 40 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

جھنگ میں سی آئی اے اسٹاف نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں دو مختلف گینگز کے چھ ارکان کو گرفتار کر کے 40 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی

جھنگ میں سی آئی اے اسٹاف نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں دو مختلف گینگز کے چھ ارکان کو گرفتار کر کے 40 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈی پی او کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے مختلف علاقوں سے ہے، جبکہ گرفتار ہونے والوں میں محمد علی، امان اللہ، بدر منیر، عامر، وسیم اور طارق شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔

ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کامیاب کارروائی پر ڈی ایس پی سی آئی اے اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے اسٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت اور محنت سے یہ اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی اجتماعی محنت اور مؤثر حکمت عملی کے باعث رواں سال ضلع جھنگ میں جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اسی جذبے کے تحت کام جاری رکھے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos