728 x 90

شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسزکیساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں 8 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسزکیساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں 8 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انہیں اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ گزشتہ رات ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان افغانستان سرحد عبور کر کے دراندازی کی

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انہیں اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ گزشتہ رات ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان افغانستان سرحد عبور کر کے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔

پاکستان عبوری افغان حکومت سے مسلسل یہ مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ سرحد کی اپنی جانب موثر سرحدی انتظامات کو یقینی بنائے۔

توقع کی جاتی ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے خوارج کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos