728 x 90

شورکوٹ میں برف فیکٹری میں گیس لیکج، تین مزدور جاں بحق

شورکوٹ میں برف فیکٹری میں گیس لیکج، تین مزدور جاں بحق

تحصیل شورکوٹ کے بائی پاس کے قریب واقع برف فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ فیکٹری کے اندر چند افراد بے ہوش ہو گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور فیکٹری کے اندر آپریشن کے دوران

تحصیل شورکوٹ کے بائی پاس کے قریب واقع برف فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ فیکٹری کے اندر چند افراد بے ہوش ہو گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور فیکٹری کے اندر آپریشن کے دوران تینوں افراد کو نکالا، تاہم وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو چکے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔ جاں بحق افراد میں عبد الرحمن ولد محمد صدیق (60 سال) سکنہ شورکوٹ کینٹ، محمد شاہد ولد محمد شریف (36 سال) سکنہ شورکوٹ سٹی، اور اللہ دتہ (45 سال) سکنہ ککی نو، ملتان روڈ شامل ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos