شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے ٹوبہ روڈ جھنگ پر روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم کا اہتمام ضلعی انتظامیہ جھنگ، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس، ریسکیو 1122، انٹرنیشنل ریسرچ ایڈوائزری، سپیریئر کالج اور ٹریفک پولیس کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر
شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے ٹوبہ روڈ جھنگ پر روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم کا اہتمام ضلعی انتظامیہ جھنگ، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس، ریسکیو 1122، انٹرنیشنل ریسرچ ایڈوائزری، سپیریئر کالج اور ٹریفک پولیس کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ انچارج روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ ایم فور سیکٹر ون محمد عثمان شبیر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سلطان، انٹرنیشنل ریسرچ ایڈوائزری کے کامران ساقی، سپیریئر کالج گوجرہ روڈ جھنگ کے چوہدری محمد حارث، پبلک ریلیشن آفیسر ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول، ریسکیو 1122 کے محمد طاہر اور محمد حسنین سمیت محسن اقبال پکھرانہ (انچارج ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس جھنگ) نے شرکت کی۔
روڈ سیفٹی مہم میں شہریوں میں موٹر سائیکل بیک ویو مررز، آگاہی مواد، ریفلیکٹرز اور دیگر حفاظتی اشیا مفت تقسیم کی گئیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے مہم میں بھرپور شرکت کی۔
افسران نے شرکاء کو ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، رفتار کی حد، درست لین ڈسپلن اور دیگر اہم نکات پر آگاہی دی۔ موقع پر روڈ سیفٹی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
مقررین نے کہا کہ اس مہم کا مقصد شہریوں میں محفوظ ڈرائیونگ کا شعور پیدا کرنا ہے تاکہ سڑکوں پر حادثات کی شرح کم ہو سکے۔ انہوں نے تمام سرکاری اداروں، سپیریئر کالج اور میڈیا کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔
شرکاء نے روڈ سیفٹی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام ٹریفک مسائل کے حل اور جان لیوا حادثات میں کمی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *