728 x 90

صدر،وزیراعظم کا سعودی مفتی اعظم کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار

صدر،وزیراعظم کا سعودی مفتی اعظم کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے لمحہ غم ہے۔

صدر مملکت کہا کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی دینی خدمات اور علمی رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم شیخ جلیل القدر عالم دین تھے جن کی مسلم امہ کے اتحاد کیلئے کاوشیں اور علمی بصیرت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

دونوں رہنماؤں نے سوگوارخاندان سمیت، خادمین حرمین شریفین اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos