صدرآصف علی زرداری نے ستائیسویں آئینی ترمیم بل پردستخط کردیے ہیں۔ اس ترمیم کے بعد بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ اس سے قبل سینیٹ نے آج ستائیسویں آئینی ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا ہے جو اس سے پہلے ترامیم کے ساتھ قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا۔ وزیر قانون و
صدرآصف علی زرداری نے ستائیسویں آئینی ترمیم بل پردستخط کردیے ہیں۔
اس ترمیم کے بعد بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ اس سے قبل سینیٹ نے آج ستائیسویں آئینی ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا ہے جو اس سے پہلے ترامیم کے ساتھ قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا۔
وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے بل ایوان میں پیش کیا۔
64 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا جو کہ ایوان کے کل اراکین کی دو تہائی سے زیادہ ہے۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان اور نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے بل کے حق میں ووٹ دینے والے تمام سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے کیونکہ پاکستان کے آئین میں 27ویں ترمیم کا عمل قانون اور آئین کے مطابق مکمل ہوا ہے۔
سینیٹ نے سری لنکا کی حکومت ان کے کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے سکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان کا دورہ جاری رکھنے کے ان کے حالیہ فیصلے کو سراہتے ہوئے ایک قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ سری لنکا کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی جانب سے مثالی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو سراہا گیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *