صدر آصف علی زرداری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عام آدمی پر اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ وہ آج اسلام آباد میں ایک توسیعی مشاورتی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور صوبوں
صدر آصف علی زرداری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عام آدمی پر اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔
وہ آج اسلام آباد میں ایک توسیعی مشاورتی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی قیادت نے شرکت کی۔
صدر نے یہ ہدایات تیل اور گیس کی سپلائی کے دباؤ، توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے دوران دی ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ معاشی طور پر کمزور لوگوں کو اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی انتظام، توانائی کی منصوبہ بندی، محفوظ خوراک کے اقدامات اور حفاظتی تیاریوں کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ مربوط فیصلہ سازی کی جائے۔
آصف علی زرداری نے آگاہی، ایندھن کے استعمال کو کم کرنے، پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی حوصلہ افزائی اور وسیع طلب کے تناظر میں مشترکہ نقل و حرکت کے طریقوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوامی آگاہی کی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اجلاس کو چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کی جانب سے قیمتوں کے دباؤ کے مسئلے پرقابو، اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے اور عوام پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا گیاتاکہ مربوط قومی اقدامات کو ممکن بنایا جا سکے۔
اجلاس میں وسیع تر علاقائی صورتحال کے پاکستان کی سلامتی، اقتصادی نقطہ نظر اور غذائی تحفظ پر ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس کو یقین دلایا گیا کہ عالمی بحران کے باوجود بروقت فیصلوں سے ایندھن کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی اور ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فی الحال ایندھن کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور مستقبل کیلئے بھی انتظامات جاری ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *