728 x 90

صدرکی برقی گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے عالمی کمپنیوں کو تعاون کی یقین دہانی

صدرکی برقی گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے عالمی کمپنیوں کو تعاون کی یقین دہانی

صدر آصف علی زرداری نے نئی برقی گاڑیوں ،بسوں اور سپیئر پارٹس کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے عالمی کمپنیوں کو حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وہ آج(منگل) کو شنگھائی میں بورڈ آف چیری ہولڈنگ اینڈ چیری آٹوموبائل کے چیئرمین ین تونگیوئےسے گفتگو کررہے تھے۔ صدر نے تفصیلات

صدر آصف علی زرداری نے نئی برقی گاڑیوں ،بسوں اور سپیئر پارٹس کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے عالمی کمپنیوں کو حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

وہ آج(منگل) کو شنگھائی میں بورڈ آف چیری ہولڈنگ اینڈ چیری آٹوموبائل کے چیئرمین ین تونگیوئےسے گفتگو کررہے تھے۔

صدر نے تفصیلات سے آگاہ کرنے پر ین تونگیوئے کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چیری آٹوز کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا ۔

انہو نے برقی بسوں، چھوٹے ٹرکوں ، ماحول دوست توانائی کے منصوبوں اور چارجنگ سٹیشنز کے قیام کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کیلئے چیری کی حوصلہ افزائی کی –

ین تونگیوئےنے صدر اوران کے وفد کو چیری آٹوز کے دنیا بھر میں پھیلے آپریشنز جدید ٹیکنالوجی کیلئے اس کے عزم اور بین الاقوامی مارکیٹس میں اس کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos