728 x 90

صدر کا ارمچی اسلامی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ،مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف

صدر کا ارمچی اسلامی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ،مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف

صدر آصف علی زرداری نے جمعرات کے روز ارمچی میں سنکیانگ اسلامی انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ سنکیانگ اسلامی انسٹیٹیوٹ کے صدر مختیری سیفو نے ان کا استقبال کیا۔ آصف علی زرداری کو بتایا گیا کہ یہ ادارہ سنکیانگ بھر میں خدمت کیلئے مذہبی سکالر،    آئمہ اور خطیبوں کو منظم مذہبی تعلیم اور تربیت فراہم کرنے

صدر آصف علی زرداری نے جمعرات کے روز ارمچی میں سنکیانگ اسلامی انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔

سنکیانگ اسلامی انسٹیٹیوٹ کے صدر مختیری سیفو نے ان کا استقبال کیا۔

آصف علی زرداری کو بتایا گیا کہ یہ ادارہ سنکیانگ بھر میں خدمت کیلئے مذہبی سکالر،    آئمہ اور خطیبوں کو منظم مذہبی تعلیم اور تربیت فراہم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔

صدر کو بتایا گیا کہ یہ ادارہ قرآن، حدیث، اسلامی قوانین، عربی، تھیولوجی اور تاریخی، کمپیوٹر کی تعلیم، اخلاقیات اور سائنسز سمیت جنرل مضامین کے کورسز کراتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے ادارے کی جانب سے خطے میں بسنے والے مسلمانوں کو دی جانے والی خدمات کو سراہا اور پاکستان اور چین کے درمیان وسیع افہام وتفہیم کیلئے علمی اور ثقافتی تبادلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos