وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت فاریسٹ رینجرز کی تربیت اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔آج فاریسٹ رینجرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے ماحول کے تحفظ میں فاریسٹ رینجرز کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت فاریسٹ رینجرز کی تربیت اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔آج فاریسٹ رینجرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے ماحول کے تحفظ میں فاریسٹ رینجرز کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد جنگلات کے تحفظ کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے ، انہوں نے قدرتی وسائل کے تحفظ میں فاریسٹ رینجرز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔مریم نواز نے زور دیا کہ جنگلات کا تحفظ قومی مفاد کا معاملہ ہے اور انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ رینجرز کے کام میں بھرپور معاونت کریں۔انہوں نے فاریسٹ گارڈز کو ماحولیاتی ہیرو قرار دیتے ہوئے پنجاب بھر میں ماحولیاتی توازن بحال کرنے میں اُن کے اہم کردار کو سراہا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *