وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے جھنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں مریضوں سے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے جھنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں مریضوں سے سہولیات و ادویات کی فراہمی بارے استفسارکیا،پیڈز ایمرجنسی میں طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے دوران مریضوں سے فرداً فرداً ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں زیر علاج بچی کی موت کے واقع کی انکوائری بارے تفصیلاً از خود جائزہ لیا،اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ بچی کا ہسپتال میں داخلہ ہوتے ہی چیک ایپ کیا گیا،وین لوکیٹ نہ ہونے سے انجکشن لگانے میں دیر ہوئی۔والدین نے بچی کی موت بارے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کا بیان دیا۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں وین لوکیٹر مہیا کرنے کی فوری طور پر ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و آبادی اور کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی بھی موجودتھے جبکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ضلعی محکموں کے سربراہان نے سیلاب متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیاں بارے بریفنگ دی۔محکمہ صحت کے افسران نے سیلاب زدہ علاقوں میں طبی سہولیات و جاری ویکسینیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔محکمہ لائیو سٹاک نے جانوروں کے علاج معالجہ و ویکسینیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈویژنل کمشنرنے ہدایات جاری کیں کہ اسسٹنٹ کمشنرز سیلاب زدہ ہر موضع میں پہنچ کر ویکسینیشن اور طبی سہولیات کی فراہمی کا از خود جائزہ لیں ۔ انہوںنے سیلاب زدہ علاقوں میں سکولوں کی بحالی کے حوالے سے فوری طور پر تیز اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بعدازاں تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے تحصیلوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *