ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے عارضی مکینیکل جھولوں، غیر قانونی تفریحی سرگرمیوں اور عوامی مقامات پر بعض خطرناک اقدامات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر اجازت عارضی جھولے لگانے،
ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے عارضی مکینیکل جھولوں، غیر قانونی تفریحی سرگرمیوں اور عوامی مقامات پر بعض خطرناک اقدامات پر پابندی عائد کر دی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر اجازت عارضی جھولے لگانے، غیر محفوظ مشینری کے استعمال اور ہجوم والی جگہوں پر خطرناک سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں، خصوصاً بچوں اور خواتین کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے ہیں تاکہ عید کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پولیس اور دیگر اداروں کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں، غیر قانونی جھولوں اور غیر محفوظ تفریحی مقامات سے گریز کریں اور کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *