728 x 90

ضلع بھر میں ایل پی جی گیس کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،متعدد پوائنٹس سیل

ضلع بھر میں ایل پی جی گیس کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،متعدد پوائنٹس سیل

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ضلع بھر میں ایل پی جی گیس کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالے سے پیرا فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائد نرخوں پر ایل پی جی فروخت کرنے والے متعدد پوائنٹس کو سیل کر

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ضلع بھر میں ایل پی جی گیس کی مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالے سے پیرا فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائد نرخوں پر ایل پی جی فروخت کرنے والے متعدد پوائنٹس کو سیل کر دیا ۔کارروائی کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی جبکہ بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کی شکایات ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos