ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اور تفصیلی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں ممکنہ اربن فلڈنگ اور سیلابی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کا جامع جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اور تفصیلی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں ممکنہ اربن فلڈنگ اور سیلابی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کا جامع جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنی اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران واسا اور ضلع کونسل کی جانب سے اربن فلڈنگ کے خطرات کے پیش نظر کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ نشیبی علاقوں کی نشاندہی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، نالوں کی صفائی اور مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ بارشوں کے دوران پانی کے بروقت اخراج کو ممکن بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطے کو مزید موثر بنائیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی حکمت عملی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشات کے پیش نظر فوری اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے محکمہ ایریگیشن کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دریاو¿ں اور نہروں کے کناروں پر قائم حفاظتی بندوں کو مزید مضبوط کیا جائے اور جہاں کہیں بھی بریچنگ کا خدشہ ہو وہاں فوری طور پر مرمتی و حفاظتی کام مکمل کیے جائیں۔ مزید برآں حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں ریسکیو 1122، محکمہ صحت، لائیوسٹاک، زراعت اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اپنی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے بتایا گیا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں، کشتیاں اور دیگر ضروری آلات ہمہ وقت تیار ہیں، جبکہ محکمہ صحت نے ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں میڈیکل کیمپس اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر ردعمل دیا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *