728 x 90

عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ضلع بھر میں سرکاری سطح پر مذہبی عقیدت و حترام اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ضلع بھر میں سرکاری سطح پر مذہبی عقیدت و حترام اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ضلع بھر میں سرکاری سطح پر مذہبی عقیدت و حترام اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ضلع بھر میں سرکاری سطح پر مذہبی عقیدت و حترام اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود و صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ,علمائے کرام اراکین امن کمیٹی ، انجمن تاجران سمیت مختلف مکاتب فکر اور تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کے حوالہ سے ضلع بھر میں سیرت النبی کانفرنس،محافل نعت،قرآن خوانی سمیت محفل میلاد منعقد ہونگی جبکہ چوک چوراہوں،عمارتوں ، اہم شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائیگا اورمختلف عمارتوں پرچراغاںں بھی کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ستھرا پنجاب،واسا کے افسران کو جلوسوں کے روٹس پر صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ اس موقع پر شہر کی تمام سڑکوں اور گلیوں کو صاف رکھا جائے گا اور ماضی کی طرح واسا اور صاف ستھرا پنجاب کے ملازمین جلوسوں کے تمام روٹس پر خصوصی توجہ مرکوزرکھیں ۔انہوںنے کہا کہ آقائے دو عالم حضرت محمد صلی علیہ وآلہ وسلم کی ولادت و سعادت تمام مسلمانوں کے لئے باعث رحمت ہے اور آمد رسول کی خوشی بھی تمام مسلمان اپنے عقیدہ کے مطابق بھر پور مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں گے لہٰذااس موقع پر مثالی اتحاد ‘ مذہبی رواداری اور اخوت بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہونگے اس حوالہ سے تمام جلوسوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔اجلاس کے اختتام پر امن کمیٹی ممبران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos