728 x 90

علماء و مشائخ کا مسلح افواج سے غیرمتزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ

علماء و مشائخ کا مسلح افواج سے غیرمتزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ

علماء اور مشائخ نے مسلح افواج کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک دشمن بیانیے اور مذموم پروپیگنڈے کی روک تھام کے لئے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار قومی پیغام امن کمیٹی کوآرڈی نیٹر حافظ طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں ایک وفد کی فوج کے شعبہ

علماء اور مشائخ نے مسلح افواج کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک دشمن بیانیے اور مذموم پروپیگنڈے کی روک تھام کے لئے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار قومی پیغام امن کمیٹی کوآرڈی نیٹر حافظ طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں ایک وفد کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے آراولپنڈی میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

قومی بیانیے کے فروغ میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کمیٹی نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کسی بھی صورتحال میں دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں۔

نفرت انگیز تقاریر، فرقہ واریت اور تکفیری بیانیوں کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

کمیٹی نے ملکی بیانیے کے موثر فروغ کیلئے مساجد، مدارس اور یونیورسٹیوں میں آگاہی اور رہنمائی کی نشستوں میں اضافے کی تجویز بھی دی۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی سلامتی اور بیانیے کے امور میں اتحاد اور اتفاق رائے وقت کا تقاضا ہیں۔

کشمیراور غزہ کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے احمد شریف چوہدری نے کہا کہ مظلوم عوام کی حمایت کرنا پاکستان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے کیلئے عوامی شعور اور سچائی پر مبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیار ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos