728 x 90

عمیس ذیشان کو گریڈ 19 کا ڈویژنل ڈائریکٹر آڈٹ مقرر کر دیا گیا

عمیس ذیشان کو گریڈ 19 کا ڈویژنل ڈائریکٹر آڈٹ مقرر کر دیا گیا

حکومتِ پنجاب نے انتظامی امور میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سینئر افسر عمیس ذیشان کو گریڈ 19 کا ڈویژنل ڈائریکٹر آڈٹ۔مقرر کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں طویل عرصے سے خالی اس اہم انتظامی عہدے پر تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے عمیس ذیشان اس سے قبل پنجاب کے نہایت اہم

حکومتِ پنجاب نے انتظامی امور میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سینئر افسر عمیس ذیشان کو گریڈ 19 کا ڈویژنل ڈائریکٹر آڈٹ۔مقرر کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں طویل عرصے سے خالی اس اہم انتظامی عہدے پر تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے عمیس ذیشان اس سے قبل پنجاب کے نہایت اہم ادارے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں مختلف ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے رہے ہیں۔ وہ ایک باصلاحیت، متحرک اور پیشہ ور افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، جنہوں نے اپنی سابقہ تعیناتیوں کے دوران انتظامی نظم و ضبط، شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ذرائع کے مطابق عمیس ذیشان کو بہترین انتظامی صلاحیتوں، فیصلہ سازی کی اہلیت اور فیلڈ میں مؤثر نگرانی کے باعث راولپنڈی جیسے اہم ڈویژنل ڈائریکٹر آڈٹ۔کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ان کی قیادت میں سرکاری امور میں بہتری، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی خدمات کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا نئے ڈویژنل ڈائریکٹر کی تقرری سے راولپنڈی میں انتظامی معاملات میں بہتری آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ مختلف سرکاری افسران، سماجی حلقوں اور عوامی نمائندوں نے عمیس ذیشان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے راولپنڈی ڈویژن میں بہتر طرزِ حکمرانی کو فروغ دیں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos