وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی ریونیو خدمت سروسز کے دوسرے روز بھی شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رہا۔ اس اقدام کا مقصد محکمہ مال سے متعلقہ امور کو سادہ، شفاف اور تیز رفتار بناتے ہوئے عوام کو ایک ہی جگہ پر سہولت فراہم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی ریونیو خدمت سروسز کے دوسرے روز بھی شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رہا۔ اس اقدام کا مقصد محکمہ مال سے متعلقہ امور کو سادہ، شفاف اور تیز رفتار بناتے ہوئے عوام کو ایک ہی جگہ پر سہولت فراہم کرنا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سائلین کی درخواستوں کی خود سماعت کی اور متعدد کیسز پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر درخواست کو سنجیدگی سے نمٹایا جائے گا۔
اجلاس کے دوران فردِ ملکیت کے اجرا، انتقالات، تقسیم اراضی، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر ریونیو معاملات کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو تاکید کی کہ وہ تمام درخواستوں پر پیشرفت کو یقینی بنائیں اور سائلین کو بروقت آگاہ رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق سروس ڈیلیوری میں بہتری اور شفافیت کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زیر التواء کیسز کی روزانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کرنے اور کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ریونیو خدمت سروسز کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ افسران کو ایک چھت تلے لا کر شہریوں کو فوری اور مؤثر سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ مسائل کا حل تیز رفتار اور شفاف انداز میں ممکن ہو سکے اور لوگوں کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے عوام دوست اقدامات سے محکمہ مال کے امور میں مزید بہتری آئے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *