عوامی ریونیو خدمت سروسز کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں اور شکایات کی خود سماعت کرتے ہوئے متعلقہ ریونیو افسران کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ عوامی ریونیو خدمت سروسز کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو
عوامی ریونیو خدمت سروسز کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں اور شکایات کی خود سماعت کرتے ہوئے متعلقہ ریونیو افسران کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
عوامی ریونیو خدمت سروسز کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن سمیت دیگر ریونیو افسران اور متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے شہریوں کی درخواستیں اور شکایات غور سے سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے کہا کہ عوامی ریونیو خدمت سروسز کا بنیادی مقصد شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ امور کے حل کے لیے ایک مؤثر، شفاف اور سہل پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ شہریوں کو ریونیو خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تمام درخواستوں پر قانون و ضابطے کے مطابق میرٹ پر کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر مقررہ مدت کے اندر کارروائی مکمل کی جائے اور سائلین کو غیر ضروری دفتری مراحل اور تاخیر سے بچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بروقت اور شفاف ریونیو سروسز کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری اور شفاف حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور شہریوں کو سرکاری دفاتر میں بہتر سہولیات اور مؤثر سروس ڈلیوری کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
دریں اثنا ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی عوامی ریونیو خدمت سروسز کے پہلے روز اسسٹنٹ کمشنرز نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں اور شکایات کی خود سماعت کی اور متعلقہ افسران کو مسائل کے بروقت حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *