وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ایک جامع اور موثر حکمت عملی پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ وہ آج( اتوار ) کواسلام آباد میں پاور ڈویژن سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ایک جامع اور موثر حکمت عملی پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
وہ آج( اتوار ) کواسلام آباد میں پاور ڈویژن سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات سے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملے گا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو سولرائزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے ابہام کو حقائق اور اعداد و شمار کے ذریعے دور کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے جنریشن کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق تمام قانونی اور دیگر معاملات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے پاور ڈویژن، آبی وسائل ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کو توانائی کے شعبے کی جامع حکمت عملی کے لیے ہم آہنگی بڑھانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان
چیمہ اور وزیراعظم کے مشیر محمد علی نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *