728 x 90

عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے ڈی سی علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا

عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے ڈی سی علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا

عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا، جہاں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور عید کے تحائف تقسیم کرکے خوشیوں میں شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈی پی او

عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا، جہاں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور عید کے تحائف تقسیم کرکے خوشیوں میں شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ اور ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا، مریضوں، ان کے اہلِ خانہ اور ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ دونوں افسران نے مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کی حقیقی خوشی معاشرے کے ان افراد کو یاد رکھنے میں ہے جو بیماری یا مشکلات کے باعث اپنی خوشیوں سے پوری طرح لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔ڈی پی او ساجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ عید کی خوشیاں تب ہی مکمل ہوتی ہیں جب ہم اپنے گرد موجود ضرورت مند اور بیمار افراد کو بھی اپنی مسرتوں میں شامل کریں۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے اور عید جیسے مواقع ہمیں انسان دوستی، ہمدردی اور اجتماعی احساسِ ذمہ داری کا عملی اظہار کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ نے اس محبت بھرے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید کے دن اعلیٰ حکام کی یہ توجہ اور شفقت ان کیلئے حوصلہ افزا اور یادگار لمحہ ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos