عیدالفطر کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی موصول ہونے والی شکایات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ضلع بھر کے لاری اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر سرکاری کرایہ نامے واضح طور پر آویزاں کر دیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو مقررہ کرایوں کے بارے
عیدالفطر کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی موصول ہونے والی شکایات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ضلع بھر کے لاری اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر سرکاری کرایہ نامے واضح طور پر آویزاں کر دیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو مقررہ کرایوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق عیدالفطر کے دنوں میں سفر کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد کے باعث بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات سامنے آئیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام اڈوں پر منظور شدہ کرایہ نامے نمایاں مقامات پر لگانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں کی مکمل پابندی کریں اور مسافروں سے کسی بھی صورت زائد کرایہ وصول نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایہ نامے سے زیادہ رقم وصول کی جائے تو اس کی فوری اطلاع ضلعی کنٹرول روم کو دی جائے تاکہ ذمہ داران کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے، جبکہ مختلف اڈوں پر اس حوالے سے مسلسل نگرانی بھی جاری رکھی جائے گی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *