عید میلادالنبیۖ کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ کل عام تعطیل ہو گی۔ نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے
عید میلادالنبیۖ کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ کل عام تعطیل ہو گی۔
نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد کے تحت اس سال حکومت نے 1447 ہجری کو نبی کریم حضرت محمد ۖ کے 1500ویں یوم ولادت کے طور پر منانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
اس دن کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی سیرت کانفرنس ہوگی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری کی شرکت متوقع ہے۔
وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام خصوصی محفل نعت آج رات اسلام آباد میں ہوگی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *