728 x 90

غیر قانونی اسٹینڈز اور رانگ پارکنگ کے خلاف جھنگ میں سخت کریک ڈاؤن کا حکم، ڈی پی او ساجد حسین کا ٹریفک روانی یقینی بنانے پر زور

غیر قانونی اسٹینڈز اور رانگ پارکنگ کے خلاف جھنگ میں سخت کریک ڈاؤن کا حکم، ڈی پی او ساجد حسین کا ٹریفک روانی یقینی بنانے پر زور

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے شہر میں غیر قانونی اسٹینڈز، رانگ پارکنگ اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا۔ ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ کو شہر میں ٹریفک مینجمنٹ مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے شہر میں غیر قانونی اسٹینڈز، رانگ پارکنگ اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا۔ ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ کو شہر میں ٹریفک مینجمنٹ مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو درپیش ٹریفک مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈی پی او ساجد حسین کی ہدایات پر ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں خصوصی آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے اہم شاہراہوں، چوکوں اور مصروف مقامات پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے غیر قانونی اسٹینڈز اور رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ شاہراہوں اور اہم چوکوں پر قائم غیر قانونی اسٹینڈز کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹریفک اسکواڈز کو فیلڈ میں متحرک رکھا جائے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے جو سڑکوں پر غیر قانونی اسٹینڈز قائم کرکے یا گاڑیاں غلط انداز میں پارک کرکے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بلاتعطل روانی شہریوں کی بنیادی سہولت سے جڑی ہوئی ہے، اس لیے اہم شاہراہوں اور بازاروں میں ٹریفک نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ رانگ پارکنگ اور سڑکوں پر غیر قانونی قبضے کی صورت میں فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی بحال کی جائے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے ٹریفک پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ کارروائی کے دوران قانون پر یکساں طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی رعایت یا امتیاز نہ برتا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کے مسائل میں کمی کے لیے مؤثر ٹریفک مینجمنٹ ناگزیر ہے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید اختر دھولکہ کو خصوصی آپریشن کی مؤثر نگرانی، اہم مقامات پر ٹریفک اسکواڈز کی موجودگی اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کے مستقل تدارک کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos