خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ میں یوتھ کلائمیٹ کانفرنس، 100 سے زائد طلبہ کی شرکت، دریائے چناب میں سیلاب، شدید گرمی، فضائی آلودگی اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو، سفارشات نیشنل یوتھ اسٹیٹمنٹ 2026 میں شامل کی جائیں گینائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دی
جھنگ

جھنگ میں یوتھ کلائمیٹ کانفرنس، 100 سے زائد طلبہ کی شرکت، دریائے چناب میں سیلاب، شدید گرمی، فضائی آلودگی اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو، سفارشات نیشنل یوتھ اسٹیٹمنٹ 2026 میں شامل کی جائیں گی

جھنگ: لوکل کانفرنس آف یوتھ (LCOY) پاکستان 2026 کے تحت کیڈٹ کالج جھنگ میں نوجوانوں کی مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس میں 100 سے زائد طلبہ نے شرکت کی اور مقامی ماحولیاتی مسائل پر…

جھنگ میں یوتھ کلائمیٹ کانفرنس، 100 سے زائد طلبہ کی شرکت، دریائے چناب میں سیلاب، شدید گرمی، فضائی آلودگی اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو، سفارشات نیشنل یوتھ اسٹیٹمنٹ 2026 میں شامل کی جائیں گی

جھنگ: لوکل کانفرنس آف یوتھ (LCOY) پاکستان 2026 کے تحت کیڈٹ کالج جھنگ میں نوجوانوں کی مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس میں 100 سے زائد طلبہ نے شرکت کی اور مقامی ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عملی حل تجویز کیے۔ نشست کا اہتمام پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن (PCF) کے جھنگ چیپٹر نے کیا، جبکہ یوتھ امپیکٹ نیٹ ورک، پلس لنک سوسائٹی اور فیوچر لیڈرز فاؤنڈیشن نے معاونت فراہم کی۔

کمانڈنٹ کیڈٹ کالج جھنگ مغیرہ بن صہیب نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کے فلسفے کو ماحولیاتی اقدامات، جدت اور ٹیکنالوجی سے جوڑتے ہوئے نوجوانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے حل میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ پی سی ایف جھنگ چیپٹر کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ثانیہ بی بی نے بھی طلبہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ماحول کے تحفظ اور مقامی مسائل کے حل کے لیے نوجوانوں کی عملی کوششوں کی اہمیت اجاگر کی۔

اجلاس میں شدید گرمی اور ہیٹ ویوز، دریائے چناب میں سیلاب اور پانی کی قلت، فصلوں کی باقیات جلانے سے فضائی آلودگی، جنگلات کی کمی، زراعت اور کسانوں کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے موسمیاتی ٹیکنالوجی، موسمیاتی مالی معاونت، صاف توانائی، فضائی آلودگی میں کمی، ماحول دوست روزگار، پانی، غذائی تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

منتظمین کے مطابق مشاورتی نشست میں سامنے آنے والی اہم سفارشات کو نیشنل یوتھ اسٹیٹمنٹ 2026 میں شمولیت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر کیڈٹ کالج جھنگ، معاون اداروں، مقررین اور منتظمین میں تعریفی شیلڈز اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں