728 x 90

غیر قانونی افغان شہری دہشت گردی میں ملوث ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

غیر قانونی افغان شہری دہشت گردی میں ملوث ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی افغان شہری پاکستان میں دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ ایک جرمن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی کی وجہ سے پاکستان نے چالیس

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی افغان شہری پاکستان میں دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

ایک جرمن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی کی وجہ سے پاکستان نے چالیس سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی تاہم اب ایسا ممکن نہیں رہا اس لیے ان کی باوقار وطن واپسی کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد یہاں رہ جانے والے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ بھارت اپنی ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شواہد کئی بارعالمی برادری کے سامنے پیش کیے گئے۔

احمد شریف چوہدری نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ 

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos