وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ سروے سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر سمیت اسسٹنٹ کمشنرز بھی فیلڈ میں براہ راست ٹیموں کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ سروے سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر سمیت اسسٹنٹ کمشنرز بھی فیلڈ میں براہ راست ٹیموں کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہناتھا کہ ضلع کے سیلاب متاثرہ 303 موضع جات میں سروے جاری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سیلاب بحالی سروے کے تحت ضلع جھنگ میں 151 ٹیمیں سروے فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔فلڈ سروے ٹیموں نے اب تک 2304 گھروں اور 4920 ایکٹر سیلاب سے متاثرہ فصلوں کے نقصانات کی تفصیلات بھی مرتب کر لیں۔ان کا مزید کہا تھا کہ سیلاب میں جن کے گھر گرے ہیں فصلوں اور جانوروں کا نقصان ہوا ہے، حقائق کے مطابق نقصانات کا تخمینہ لگا کر میرٹ پر اندراج کیا جا رہا ہے۔ جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ 303 موضع جات میں بحالی کے اقدامات کے پیش نظر ریونیو،اربن یونٹ،ایگریکلچر اور پاک آرمی نقصانات کے درست تخمینے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *