فیسکو کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کانفرنس کی۔ ریلی کی قیادت یونین کے ریجنل چیئرمین سرفراز ہندل نے کی جبکہ اس موقع پر صفدر نواز ڈب، حافظ عبدالقیوم، اقبال انجم، نو بہار نول، شفیق گجر، میاں اکبر و
فیسکو کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کانفرنس کی۔ ریلی کی قیادت یونین کے ریجنل چیئرمین سرفراز ہندل نے کی جبکہ اس موقع پر صفدر نواز ڈب، حافظ عبدالقیوم، اقبال انجم، نو بہار نول، شفیق گجر، میاں اکبر و دیگر عہدیداروں اور ملازمین نے بھر پور شرکت کی احتجاجی ریلی اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین سرفراز احمد ہندل اور دیگر مقررین نے کہا کہ فیسکیو سونے کی چڑیا ہے جس کے اثاثے 321 ارب روپے ہیں جبکہ فیسکیو کی نجکاری کا تخمینہ 300 ارب روپے لگایا گیا ہے جو ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیسکو کے اثاثہ جات کا جو تخمینہ لگایا گیا ہے نیب اس کی انکوائری کرئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واپڈا میں 9 سال سے بھرتیوں پر پابندی کا خاتمہ کرئے۔ لائن سٹاف کی بھرتی کر کے موجودہ سٹاف پر کام کا بوجھ کم کیا جائے۔ واپڈا ملازمین کے دوران ڈیوٹی بڑھتے ہوئے جان لیوا حادثات کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں راولپنڈی اور ملتان کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا تجربہ ناکام ہوا۔ حکومت آئی ایم ایف کا مطالبہ ماننے کی بجائے وسیع قومی مفاد میں بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری باز رہے۔ اگر حکومت سے بجلی کمپنیاں نہیں چل رہیں تو حکومت یہ کمپنیاں افسران اور آفیشلز ملازمین کے حوالے کر دے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *