728 x 90

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر، ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مصر، ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جمہوریہ مصر کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور مصر کے درمیان عسکری تعاون اور دفاعی شراکت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ فیلڈ مارشل نے مصری وزیر دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید سقر اور چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جمہوریہ مصر کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور مصر کے درمیان عسکری تعاون اور دفاعی شراکت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

فیلڈ مارشل نے مصری وزیر دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید سقر اور چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ مصر برادر ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے میں امن و استحکام کے فروغ کا باعث بنے گا۔

وزارتِ دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.

انہوں نے گمنام سپاہیوں کی یادگار اور سابق مصری صدر محمد انور السادات کی قبر پر پھول رکھے۔

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جامعۃ الازہر کے شیخِ اعظم احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔ شیخِ اعظم نے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ فیلڈ مارشل نے انتہاپسندانہ نظریات اور اسلام کی غلط تعبیرات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos