قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے حالیہ بھارتی آبی جارحیت سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان بھر بالخصوص پنجاب میں شدید سیلاب آیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی آبی جارحیت سے پنجاب بالخصوص ملتان اور اس کے نواحی علاقوں
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے حالیہ بھارتی آبی جارحیت سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان بھر بالخصوص پنجاب میں شدید سیلاب آیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی آبی جارحیت سے پنجاب بالخصوص ملتان اور اس کے نواحی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جہاں رہائشیوں کو پانی سے پھیلنے والی خطرناک بیماریوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامناہے۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکام اور امدادی اداروں کو ہدایت کی کہ سیلاب زدگان کو امداد کی فوری فراہمی کے لئے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔
انہوں نے ضروری اشیائے خورونوش ‘ پینے کے صاف پانی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر بھی زور د یا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *