728 x 90

قطر چیئرٹی کے زیر اہتمام جھنگ میں فری آئی کیمپ کا آغاز,شیخ مکرم وحید نے دو روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا۔

قطر چیئرٹی کے زیر اہتمام جھنگ میں فری آئی کیمپ کا آغاز,شیخ مکرم وحید نے دو روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا۔

ھنگ یونین گروپ آف انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ مکرم وحید نے جھنگ سٹی اسپتال میں شفا ٹرسٹ آئی کیمپ کے تعاون سے قطر چیئرٹی کے زیر اہتمام دو روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا۔ کیمپ میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت چیک اَپ، سرجری، عینک،لینز اور مفت ادویات فراہم کی

ھنگ یونین گروپ آف انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ مکرم وحید نے جھنگ سٹی اسپتال میں شفا ٹرسٹ آئی کیمپ کے تعاون سے قطر چیئرٹی کے زیر اہتمام دو روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا۔ کیمپ میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت چیک اَپ، سرجری، عینک،لینز اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔افتتاحی تقریب میں سابق ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،شیخ شیراز اکرم،کارکنِ انسانی حقوق آصف منور، سماجی رہنما سردار جسپال سنگھ، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن رانا مقتدر اور قطر چیئرٹی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد اشرف، محمد احمد قریشی سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔اس موقع پر شیخ مکرم وحید نے کہا کہ جھنگ ایک پسماندہ ضلع ہونے کے باوجود اپنی صلاحیتوں اور وسائل کے بل بوتے پر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، اگر تمام سماجی ادارے مشترکہ طور پر فلاحی منصوبوں میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جھنگ جیسے ضلع میں جہاں بنیادی سہولتوں کی کمی ہے زیادہ سے زیادہ فلاحی منصوبے لائے جائیں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے اور یہ خطہ بھی ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں شامل ہوسکے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos