728 x 90

قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بھارتی حمایت یافتہ چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں

سیکورٹی فورسز نے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بھارتی حمایت یافتہ چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جنم واصل کیا گیا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos