728 x 90

قومی اسمبلی،سیلاب سے نقصانات کے تخمینے کیلئے سروے کیا جا رہا ہے

قومی اسمبلی،سیلاب سے نقصانات کے تخمینے کیلئے سروے کیا جا رہا ہے

قومی اسمبلی میں ملک میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق ایک تحریک پر بحث جاری ہے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متاثرہ خاندانوں کو ان کی

قومی اسمبلی میں ملک میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق ایک تحریک پر بحث جاری ہے۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے گلگت بلتستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے متاثرہ خاندانوں کو ان کی دہلیز پر معاوضہ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خطے میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے این ایچ اے کو بھی متحرک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔

محمد اسلم گھمن نے سیلاب سے ہونے والے جانی اورمالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سائرہ افضل تارڑ نے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو نے کہا ہے کہ سیلاب سے فصلوں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کیا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی میں سیلابی صورتحال سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے تحریک التوا پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں قدرتی آفات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے منصوبے بنائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم زیر تعمیر ڈیموں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے نئے آبی ذخائر کی منصوبہ بندی کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مشاورت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ایوان کی سفارشات پر بھی غور کیا جائے گا۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے ثمینہ خالد گُھرکی نے سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صف اول میں رہنے پر مسلح افواج کو سراہا۔

شاہدہ بیگم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کو شدید متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے دریائوں کے کنارے تجاوزات کی بھی مذمت کی۔

آسیہ اسحاق نے اس بات پر زور دیا کہ مون سون کے موسم کے آغاز سے قبل انخلا کی مشقیں ہونی چاہئیں۔

سیدہ نوشین افتخار نے ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں جنگلات کی کٹائی کا ذمہ دار ہے۔

نور عالم خان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں پانی چھوڑ کر آبی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ ہمارا ازلی دشمن مزید پانی چھوڑے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos