728 x 90

قومی اسمبلی :این سی سی آئی اے میں اصلاحات کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں

قومی اسمبلی :این سی سی آئی اے میں اصلاحات کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں

آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ سائبر کرائمز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں اصلاحات لانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی میں بہترین

آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ سائبر کرائمز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں اصلاحات لانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی میں بہترین افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی کی استعداد کار بڑھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے اسلام آباد کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون درکار ہوگا۔

وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے کی قانون اور آئین کے مطابق انتہائی شفاف طریقے سے نجکاری کی گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی ترقی کیلئے رواں ماہ وژن 2027کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ برآمدات میں 60 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ایوان کا اجلاس اب پیر کو شام پانچ بجے ہوگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos