قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے سب سے بڑے سول ایوار ڈ کی سفار ش کی گئی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے
قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے سب سے بڑے سول ایوار ڈ کی سفار ش کی گئی ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی ۔
قرارداد میں حکومت کو ملک میں کھیلوں کے فروغ کی تجویز دی گئی ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قائد حزب اختلاف عمرایوب کی طرف سے بھی ارشد ندیم کوطلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *