قومی اسمبلی نے آج “اراکین پارلیمنٹ (تنخواہیں اور الاؤنسز) (ترمیمی) بل، 2025” منظور کر لیا۔ یہ بل پارلیمنٹ کو مزید بااختیار بنانے کے لیے پیش کیا گیا تاکہ اراکین اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں۔ اس قانون کے تحت پارلیمنٹ کو مالی معاملات میں خودمختاری دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے اراکین
قومی اسمبلی نے آج “اراکین پارلیمنٹ (تنخواہیں اور الاؤنسز) (ترمیمی) بل، 2025” منظور کر لیا۔
یہ بل پارلیمنٹ کو مزید بااختیار بنانے کے لیے پیش کیا گیا تاکہ اراکین اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں۔ اس قانون کے تحت پارلیمنٹ کو مالی معاملات میں خودمختاری دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے اراکین کے مالی امور کا خود فیصلہ کر سکے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اس موقع پر چھ مزید بل بھی ایوان میں پیش کیے گئے، جن میں شامل ہیں:
- پاکستان ماحولیاتی تحفظ (ترمیمی) بل، 2025
- اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لازمی تھیلیسیمیا اسکریننگ بل، 2025
- کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی بل، 2025
- آئین (ترمیمی) بل، 2025
- گھریلو تشدد (روک تھام اور تحفظ) بل، 2025
- اسلام آباد (قدرتی مناظر کے تحفظ) (ترمیمی) بل، 2025
اسپیکر نے تمام بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیے تاکہ مزید غور و خوض کے بعد ان پر فیصلہ کیا جا سکے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *